احمدپورشرقیہ: منات فاطمہ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام نواحی موضع محراب والا میں فری میڈیکل کیمپ
Advertisements
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار ) منات فاطمہ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام نواحی موضع محراب والا میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ۔ جس میں سینکڑوں مریضوں کو فری الٹراساؤنڈ، فری ای سی جی اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم جو کہ ڈاکٹر اختر ، ڈاکٹر محمد طاہر، ڈاکٹر شعیب، ڈاکٹرانعم ظفر، اور ڈاکٹر یاسر حیات نے مریضوں کو چیک کرکے ادویات تجویز کیں۔ فاؤنڈیشن کی طرف سے تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

