Advertisements

تحصیل احمدپور شرقیہ میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی

Nawab SalahuddinAbbasi and Prince Bahawal Abbas Abbasi
Advertisements


مرکزی عید گاہ محمود پارک میں  مفتی عبد الباسط کی امامت میں صبح سوا آٹھ بجے ، شاہی عید گاہ ڈیرہ نواب صاحب میں مفتی محسن فیضی کی امامت میں   صبح آٹھ بجے اور مسجد   علی جنرل بس اسٹینڈ پر مولانا عبد العزیز فیضی کی امامت میں  بھی آ ٹھ بجے نماز عید ادا کی جائے گی


امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سمیت خاندان عباسیہ کی دیگر سرکردہ  شخصیات شاہی عید گاہ ڈیرہ نواب صاحب میں نماز عید ادا کریں  گی

Advertisements


 اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر اور چیف آفیسر فرّخ عدنان
کی نگرانی میں بلدیہ احمدپور شرقیہ نے عید گاہوں میں رنگ و روغن  اور صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کرلیے

ڈپٹی سپرنٹڈنٹ پولیس محمد جاوید چوہدری کی سربراہی میں سرکل پولیس نے عید الفطر کے موقع عید گاہوں، امام بارگاہوں اور مساجد پر  پولیس ملازمین کی حفاظتی ڈیوٹیاں لگا دیں ،سب ڈویژن میں سرکل پولیس کی کڑی نگرانی جاری ہے

احمد پور شرقیہ+ ڈیرہ نواب صاحب(نامہ نگاران )ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح سب ڈویژن احمد پور شرقیہ میں بھی عید الفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی- تحصیل احمد پور شرقیہ کے مختلف مقامات ,اوچشریف ،چنی گوٹھ, ڈیرہ نواب صاحب، مبارک پور، جانو والہ سکھیل اور شہر احمد پور شرقیہ کے میں نماز عید کے اجتماعات ہوں گے

نماز عید کا سب سے بڑا مرکزی اجتماع شہر احمد پور شرقیہ میں مرکزی عید گاہ محمود پارک میں ہوگا جہاں مفتی عبد الباسط صبح سوا آٹھ بجے نماز عید پڑھائیں گے اسی طرح شاہی عید گاہ ڈیرہ نواب صاحب میں مفتی محسن فیضی کی امامت میں صبح آٹھ بجے نماز عید ادا کی جائے گی جہاں امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی ،ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کے علاوہ عباسی خاندان کی دیگر شخصیات نماز عید ادا کریں گی مسجد علی جنرل بس سٹینڈ میں مولانا عبد العزیز خان فیضی صبح آٹھ بجے نماز عید پڑھائیں گے

علاوہ ازیں تحصیل احمد پور شرقیہ کی مختلف عید گاہوں،مساجد،امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر بھی نماز عید کے اجتماعات ہوں گے -نماز عید کی ادائیگی کے بعد فرزندان توحید ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارک دیں گے اور قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کریں گے اور پھول چڑھائیں گے

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر اور چیف آفیسر بلدیہ فرّخ عدنان کی نگرانی میں شہر احمدپور شرقیہ کی مختلف عید گاہوں میں تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی کے اتظامات مکمل کر لیے گئے جبکہ سرکل پولیس نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد جاوید چوہدری کی قیادت عید الفطر کی نماز کے موقع پر عید گاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس ملازمین کی حفاظتی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں اسطرح پولیس موبائلز اور موٹر سائیکلز پر سوار ایلیٹ فورس کے جوان تحصیل بھر میں پٹرولنگ کریں گے