Advertisements

الحمداللہ ! احمدپورشرقیہ تا بہاولپور ایم ایل-1 کی تعمیر مکمل ہو گئی: مریم نواز

Chief Minister Punjab Maryam Nawaz
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف
Advertisements

اس منصوبے میں 4.5 کلومیٹر سڑک اور 2500 فٹ طویل فلائی اوور شامل ہے، یہ منصوبہ شہر میں داخل ہونے والی ٹریفک کو فائدہ دے گا وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ احمد پور ایسٹ تا بہاولپور ایم ایل-1 کی تعمیر مکمل ہو گئی۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘پر مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہنا تھاکہ الحمدللہ، احمد پور ایسٹ فلائی اوور جو کہ احمد پور ایسٹ تا بہاولپور ایم ایل-1 پر تعمیر کیا گیا ہے جو مکمل ہو چکا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں 4.5 کلومیٹر سڑک اور 2500 فٹ طویل فلائی اوور شامل ہے، یہ منصوبہ شہر میں داخل ہونے والی ٹریفک کو فائدہ دے گا۔   وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ خاص طور پر ان علاقوں سے آنے والوں کو جیسے اُچ شریف، کوٹلہ موسیٰ خان، چوک بھٹہ اور محمود شہید، یہ منصوبہ احمد پور ایسٹ شہر کو احمد پور ایسٹ جھنگڑا انٹرچینج روڈ سے بھی منسلک کرتا ہے، جس کے ذریعے مسافروں کو جھنگڑا پر ایم-5 موٹروے تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی۔

Advertisements

Maryam Nawaz Sharif

@MaryamNSharif

Alhamdolillah, Ahmad Pur East Flyover, constructed on ML-1 in Ahmedpur East, Bahawalpur stands completed. The project includes a 4.5 km road and a 2,500 ft flyover. It will benefit traffic entering the city from surrounding areas as Uch Shareef, Kotla Moosa Khan, Chowk Bhatta, Show more