Advertisements

مخدوم سید احمد عالم انورکی صادق گڑھ پیلس میں نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات

Ahmad Alam Anwar meets Salahuddin Abbasi and Bahawal Khan Abbasi 1
ڈیرہ نواب صاحب:،سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم سید احمد عالم انور،نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول عباس خان عباسی سے محو گفتگو ہیں جب کہ سردار محمد یونس خان عباسی بھی تصویر میں نظر آ رہے ہیں
Advertisements

لیاقت پور کے سابق رکن قومی اسمبلی نے تازہ ترین ملکی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(ترنڈہ محمد پناہ+ڈیرہ نواب صاحب+نامہ نگاران)لیاقت پور کی معروف سیاسی شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم سید احمد عالم انور نے صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب کے دفتر میں امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی اور ان کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی۔سابق چیئرمین یونین کونسل ترنڈہ محمد پناہ سردار یونس خان عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔مخدوم سید احمد عالم انور نے نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول عباس خان عباسی سے تازہ ترین ملکی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

Advertisements
Ahmad Alam Anwar meets Salahuddin Abbasi and Bahawal Khan Abbasi 2