جماعت اہلسنت اوچشریف کا مشاورتی اجلاس ماہ ربیع الاوّل کے استقبال کی تیاریوں کا آغاز
اجلاس کی صدارت سرپرست اعلی علامہ سراج احمد سعیدی نے کی جبکہ الحاج غلام یاسین سومرو اور چوہدری محمد فیاض سعیدی مہمانان اعزاز کے طور پر شریک ہوئے
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) جماعتِ اہلِ سنت پاکستان اوچشریف کا ماہانہ مشاورتی اجلاس، استقبالِ ربیع الاول کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا مرکزِ اہلِ سنت، مدرسہ عزیز العلوم اوچشریف میں جماعتِ اہلِ سنت کا ماہانہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جو خصوصی طور پر استقبالِ ربیع الاول شریف کی تیاریوں کے حوالے سے طلب کیا گیا تھا اجلاس کی صدارت سرپرستِ اعلیٰ علامہ سراج احمد سعیدی نے کی، جبکہ صدر جماعتِ اہلِ سنت پاکستان اوچشریف حاجی غلام یسین سومرو اور ناظمِ اعلیٰ چوہدری محمد فیاض سعیدی نے اجلاس کی سرپرستی فرمائی اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت حافظ شبیر احمد سعیدی نے حاصل کی، جبکہ بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیۂ نعت پیش کرنے کی سعادت محترم سید عادل زوار بخاری نے حاصل کی
اپنے خطاب میں صدر حاجی غلام یسین سومرو نے اجلاس کے ایجنڈے پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء سے مندرجہ ذیل امور پر مشاورت کی استقبالِ ربیع الاول شریف کی بھرپور تیاریاں اور استقبال ربیع الاول ریلی میں زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کو یقینی بنانا اور شہر بھر میں منعقد ہونے والی محافلِ میلاد کے ریکارڈ کی تیاری اورعرسِ اعلی حضرت کے انتظامات اور تیسرے فری میڈیکل کیمپ کا انعقادشہر کی سجاوٹ اور پروگرام کی سیکیورٹی شجرکاری مہم اور درسِ قرآن کا باقاعدہ انعقاد پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ربیع الاول شریف کے مقدس مہینے کے دوران عشقِ رسول ﷺ کے پیغام کو عام کرنے، اتحادِ امت کو فروغ دینے اور سماجی و فلاحی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ اس موقع پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور تمام ذمہ داران کو اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی گئی
اجلاس میں علامہ عبدالستار سعیدی علامہ سید شاہد فاروق شاہ، طہٰ یسین سومرو قاری محمد امین صدیقی علامہ وقاص احمد خان علامہ خواجہ محمد شریف علامہ محمد احمد سعیدی علامہ عبدالغفور چشتی ایڈووکیٹ میاں آصف علی چشتی حافظ محمد طارق فیضی علامہ محمد اسد فیضی علامہ عبدالعزیز کھاکھی قاری محمد مکی سعیدی علامہ امیر بخش سعیدی علامہ اسامہ سعیدی چوہدری محمد آفتاب سعیدی اشرف خان بختیاری حاجی عبدالقادر خان رانا محمد حیدر سلطان رجب حسین سیال عمران باجوہ چوہدری محمد عتیق سعیدی قمر اقبال مغل ڈاکٹر سرمد سلیم بھٹی ڈاکٹر ذوہیب عمران عطاری ڈاکٹر محمد آصف حسین محمدی سیفی قاری محبوب الحسن سعیدی اور حافظ محمد صدیق سمیت تمام یونین کونسلز اور شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی صلوۃ وسلام کے ساتھ اجلاس کے اختتام ہوا اور ملکِ پاکستان کی سلامتی و استحکام، اتحادِ امتِ مسلمہ اور ربیع الاول شریف کی تمام تقریبات کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

