اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کسانوں کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی پنجاب حکومت کا خصوصی ہدف ہے قاضی عدنان فرید

Qazi Adnan Farid EX-MPA

گرین ٹریکٹر، سولر ٹیوب ویل، زرعی مشینری اور بلاسود قرضہ جیسی سکیمیں کاشتکاروں کو معاشی طور پر خود کفیل بنائیں گی

سابق ممبر صوبائی اسمبلی کا کسان ڈسٹری بیوشن سنٹر تحصیل احمد پور شرقیہ میں سہولیات کا جائزہ اور کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کرتے ہوئے اظہار خیال


احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست ویژن کے مطابق کسان کارڈ کا اجراء زراعت کی ترقی کے لیے انقلابی اقدام ہے۔ کسانوں کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی پنجاب حکومت کا خصوصی ہدف ہے۔ گرین ٹریکٹر، سولر ٹیوب ویل، زرعی مشینری اور بلاسود قرضہ جیسی سکیمیں کاشتکاروں کو معاشی طور پر خود کفیل بنائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و ٹکٹ ہولڈر قاضی عدنان فرید نے کسان ڈسٹری بیوشن سنٹر تحصیل احمد پور شرقیہ میں سہولیات کا جائزہ اور کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کسان کارڈ حاصل کرنے والے کاشتکار حکومت پنجاب کی طرف سے اعلان کردہ اربوں روپے کی سکیموں اور سبسڈی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے محکمہ زراعت (توسیع) کے افسران و سٹاف کو ہدایت کی کہ کسان کارڈ کی افادیت بارے زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کی جائے تاکہ تمام کاشتکار حکومتی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت (توسیع) بہاول پور حافظ محمد شفیق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھرمیں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زراعت (توسیع) کے دفاتر میں کسان کارڈ تقسیم سنٹر قائم کردیے گئے ہیں جہاں محکمہ زراعت اور بینک آف پنجاب کا نمائندے موجود ہیں۔ کسان کارڈ ڈسٹری بیوشن سنٹر پر ڈیسک بنا دیے گئے ہیں جہاں کاشتکاروں کو کسان کارڈ کی تقسیم کے علاوہ حکومتی سکیموں کے حوالہ سے ان کی رہنمائی بھی کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راشد بھٹی تحصیل احمد پور شرقیہ،سینئر زراعت آفیسر محمدکامران جبار،بھی موجود تھے

مزید پڑھیں