Advertisements

زیادہ سے زیادہ گندم کی کاشت کے لیے محکمہ زراعت افسران وعملہ فیلڈ میں متحرک ہو ں اور کسانوں کی رہنمائی کریں کمشنر مسرت جبیں

“Agriculture Department officers and staff should be active in the field and guide farmers for maximum wheat cultivation: Commissioner Musarrat Jabeen”
Advertisements

زیادہ گندم اُگاؤ مہم کے سلسلہ میں پانچویں اجلاس سے خطاب , بہاولپور ڈویژن میں 23 لاکھ 96 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت ہو چکی ہے کمشنر بہاولپور کو بریفنگ
بہاول پور:22/ نومبر( )وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں زیادہ سے زیادہ گندم کی کاشت کے لیے محکمہ زراعت توسیع کے افسران وعملہ فیلڈ میں متحرک ہوں اور زیادہ گندم اُگاؤ مہم کے سلسلہ میں کسانوں کی رہنمائی کریں تاکہ زیادہ گندم کاشت کر کے فی ایکٹرپیدا وار میں اضافہ کو یقینی بنا کر غذائی خود کفالت اور ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے زیادہ گندم اُگاؤ مہم کے سلسلہ میں پانچویں اجلاس سے خطاب کرتے  ہو ئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق، ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد جمیل غوری، چیف انجینئر ایریگیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد شفیق، ڈائریکٹر کراپ رپورٹنگ سروس اسلام شاہ جبکہ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر انور جپہ، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون اور دونوں اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے کہا کہ محکمہ زراعت، ریونیو کے افسران و عملہ سرکاری و پرائیویٹ زمینوں پر زیادہ گندم کاشت کرنے سے متعلق کسانوں کو آگاہی فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران و عملہ اور زرعی گریجو یٹ فیلڈ میں کسانوں کو سرٹیفائیڈ بیجوں اور کھادوں کے متناسب استعمال سے متعلق بھی زیاد ہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں تا کہ مطلو بہ اہداف کی تکمیل کو یقینی بنا یا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو زراعت کے شعبہ کی بہتری کے حکومتی فلا حی اقدامات سے متعلق بھی معلومات فراہم کی جائیں تاکہ وہ ان سے مستفید ہو سکیں۔

Advertisements

اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد جمیل غوری نے کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ بہاولپور ڈویژن میں 23 لاکھ 96 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت ہو چکی ہے جبکہ محکمہ زراعت پنجاب نے بہاولپور ڈویژن کو 26 لا کھ 83 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کا ٹارگٹ دیا ہے۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن نے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی کہ اس ٹارگٹ کو فی الفور مکمل کیا جائے جبکہ ڈائریکٹر چولستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ چولستان میں زیادہ سے زیادہ رقبے پر گندم کی کاشت کو یقینی بنائیں۔ کمشنر مسرت جبیں نے بتا یا کہ ضلع میں بیجوں اور کھادوں کا وافر مقدار میں سٹاک مو جود ہے اور محکمہ زراعت توسیع کے افسران و عملہ گندم کی بیجا ئی کے سلسلہ میں کسانوں کی رہنما ئی کر رہا ہے۔