Contact Us

یزمان منڈی کا عمر رسیدہ ھندو جوڑا فیروزہ میں مسلمان ہوگیا

Aged Hindu couple embraces Islam in Feroza

بھوریا رام اور چنو مائی نے اسلام کی حقانیت سے متاثرہوکر مولانا قاری محمد عمران سعیدی کے ہاتھ پر کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا

فیروزہ: ھندو جوڑا مسلمان ہوگیا- معروف عالم دین مولانا قاری محمد عمران سعیدی بانی و مہتمم مدرسہ عمران العلوم 87 بینک، لیاقت پور روڈکے دست پر یزمان منڈی کے رہائش پذیر ایک ھندو جوڑے نے اسلام کی حقانیت سے متاثرہوکراسلام قبول کر لیاجمعتہ المبارک کے موقع پر بھرے مجمع میں سب کے سامنےچک 89 مٹھڑا بنگلہ تحصیل یزمان منڈی ضلع بہاولپور کے رہنے والے 2 غیر مسلم افراد نےسرکار دو عالم ﷺ کی ختم نبوت اور تبلیغ اور اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کر قاری محمد عمران سعیدی کے ہاتھ پر کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیایاد رہے اب تک یکے بعد دیگرے ھندو مذھب کے مختلف قبائل کے 224 غیر مسلم افراد تبلیغ اور اسلام کی حقانیت سے متاثر ہوکر علامہ قاری محمد عمران سعیدی کے ہاتھ پر بھرے مجمع میں اسلام قبول کر چکے ہیں نو مسلم جوڑے کو اجتماع جمعہ میں آنے والے تمام لوگوں نے مبارک باد دی نو مسلم جوڑے کے اسلامی نام بھی رکھ دیے گئے  ہیں جن کابھوریا رام سے غلام محمد زوجہ چنو مائی سے خدیجہ بی بی نام رکھے گئے ہیں بستی ٹوک فیروزہ تحصیل لیاقت پور کی جامع مسجد تاجدار ختم نبوت میں قاری محمد عمران سعیدی نے ختم نبوت کے موضوع پر خطاب کیا اور نماز جمعہ پڑھائی اس موقع پر علمائے کرام سیاسی و سماجی شخصیات اور میڈیا کے نمائندگان بھی موجودتھے صحافیوں کے سوال پر نو مسلم افراد کا کہنا تھا کہ علامہ قاری محمد عمران سعیدی کا سمجھانے اور تبلیغ کرنے کا جو انداز ہے وہ ہمیں بہت اچھا لگتا ہے اس لیے ہم اپنی خوشی سے علامہ قاری محمد عمران سعیدی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر رہے ہیں یہ دونوں میاں بیوی عمر رسیدہ ہیں اور ان کی اولاد بھی صاحب اولاد ہےخوشی کے اس موقع پر مٹھائی تقسیم اوردعا کی گئی

مزید پڑھیں