Advertisements

اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعدگلوبل صمود فلوٹیلا کے137 سماجی کارکن استنبول پہنچ گئے

After Release from Israeli Custody, 137 Global Solidarity Flotilla Activists Arrive in Istanbul
فوٹو: رائٹرز
Advertisements

عرب میڈیا کے مطابق صمود فلوٹیلا کے 450 سماجی کارکن اب بھی اسرائیلی حراست میں موجود ہیں۔ ان میں سابق پاکستانی سینیٹر  مشتاق احمد  اور  دیگر  پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

استنبول : اسرائیل  کی حراست  سے  رہائی کے  بعدگلوبل  صمود فلوٹیلا کے 137 سماجی کارکن  ترکیےکے شہر  استنبول  پہنچ گئے۔ 36  ترک شہریوں سمیت امریکا، برطانیہ، اٹلی، اردن، کویت، لیبیا، الجزائر، ماریطانیہ، ملائیشیا، بحرین، مراکش، سوئٹزرلینڈ  اور  تیونس کےکارکن استنبول  پہنچ گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق صمود فلوٹیلا کے 450 سماجی کارکن اب بھی اسرائیلی حراست میں موجود ہیں۔ ان میں سابق پاکستانی سینیٹر  مشتاق احمد  اور  دیگر  پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

Advertisements

 ادھر  اسرائیلی جارحیت کے باوجود  امدادی سامان لےکر  ایک  اور فلوٹیلا غزہ کی طرف روانہ ہوگیا کشتیوں پر بین الاقوامی سماجی کارکن موجود ہیں۔ پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں غزہ فلوٹیلا کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔  آج پاکستان کے مختلف شہروں حیدرآباد، سجاول، میرپورخاص، ملتان، حب، قلات، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور  نوشہرہ میں سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا  اور   ریلیاں نکالیں ۔

دوسری جانب اٹلی، اسپین، یونان اور بنگلا دیش میں غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں مظاہرےکیے گئے۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں کیےگئے مظاہروں کے دوران اٹلی میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، روم کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے باہر 10 ہزار سے زائد افراد نے جب کہ اسپین میں ہزاروں طلبا نے بھرپور احتجاج کیا۔