Advertisements

دبئی میں بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری اور افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی کے درمیان ملاقات

Afghan Interim Foreign Minister meets Indian Secretary Foreign Affairs in Dubai
فوٹو: بھارتی وزارت خارجہ فیس بک
Advertisements

افغانستان کی درخواست پر بھارت پہلے مرحلے میں صحت کے شعبے اور مہاجرین کی بحالی کے لیے تعاون کرے گا۔

 نئی دہلی : بھارت نے سیکریٹری خارجہ کی طالبان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ افغانستان میں بڑی سرمایہ کاری پر غور کر رہے ہیں۔  غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ بھارت مستقبل قریب میں افغانستان میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر غور کر رہا ہے۔  بھارت نے طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔  دبئی میں بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری اور افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی کے درمیان ملاقات کے بعد بھارت کی جانب سے یہ اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔

Advertisements

  بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کی درخواست پر بھارت پہلے مرحلے میں صحت کے شعبے اور مہاجرین کی بحالی کے لیے تعاون کرے گا۔  رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت اب تک افغانستان کو گندم، ادویات، کووڈ ویکسینز اور سردیوں کے کپڑوں کی کئی شپمنٹس بھیج چکا ہے۔  واضح رہے کہ بھارت نے تاحال افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا جبکہ طالبان نے 2021 میں حکومت سنبھال لی تھی لیکن اس کے فوری بعد بھارت نے کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا تھا۔  بعد ازاں نومبر 2023 میں نئی دہلی میں افغانستان کا سفارت خانہ بھی بند ہوگیا تھا کیونکہ سابق افغان حکومت کے تعینات سفارت کار سبک دوش ہوگئے تھے اور طالبان حکومت بھارتی حکومت سے ان کے ویزوں میں توسیع حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے تھے