Advertisements

مشیروزیراعلی پنجاب برائے مصنوعی ذہانت علی ڈارکی اویسی ہاؤس خانقاہ شریف آمد

"Advisor to Punjab CM on Artificial Intelligence, Ali Dar, arrives at Owaisi House, Khanqah Sharif"
Advertisements

حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی رحمۃ اللہ علیہ کی مزارپر حاضری دی مزارپرچادرپوشی کرنے کے بعد میاں عثمان اویسی نے دعا کرائی


بہاول پور(ملک طارق) نائب وزیرِاعظم پاکستان اسحاق ڈارکے صاحبزادے مشیروزیراعلی پنجاب برائے مصنوعی ذہانت علی ڈارکی اویسی ہاؤس خانقاہ شریف بہاول پورآمدپروفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے وممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ میاں محمد عثمان نجیب اویسی اورصاحبزادہ میاں محمد فہد اویسی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور بعد ازاں برصغیرپاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی رحمۃ اللہ علیہ کی مزارپر حاضری دی گئی مزارپرچادرپوشی کرنے کے بعدصاحبزادہ میاں محمد عثمان اویسی نےملکی سلامتی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرائی

Advertisements

مشیروزیر اعلی پنجاب برائے مصنوعی ذہانت محمدعلی ڈار نے کہا کہ ہم اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دین دنیااورآخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتےہیں اولیاء اللہ نے دین اسلام کی تبلیغ کےلیے بہت سی سختیاں جھیل کرہم تک اورآنے والی نسلوں کےلیے حضور اکرم کا دین کا پیغام پہنچایا بعد ازاویسی ہاوس خانقاہ شریف پہنچے وہاں استقبالیہ دیا گیا  صوبائی مشیر وزیراعلی پنجاب برائے  مصنوعی ذہانت محمد علی ڈار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے وممبرقومی اسمبلی میاں عثمان نجیب اویسی نے اپنے چچا مرحوم حضرت خواجہ میاں صلاح الدین اویسی تحریر کردہ کتاب صاحب السیراوراجرک کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر خانوادہ اویسہ صاحبزادہ میاں فہد اویسی،محمد فیصل ندیم ممبربورڈ جنوبی پنجاب سیلانی ویلفئیر انٹرنیشنل ٹرسٹ ویگر موجود تھے