ایڈوائزر محتسب پنجاب غازی امان اللہ خان کی یونین کونسل نمبر 14 جمال چنڑ بہاولپور صدر میں کھلی کچہری
اہل علاقہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات کے حل کے لیے درخواستیں پیش کیں
موصول ہونے والی تمام جائز شکایات کو بلا تاخیر اور فوری بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے ایڈوائزر محتسب پنجاب غازی امان اللہ خان
سمہ سٹہ (نامہ نگار )صوبائی محتسب پنجاب کے حکم پر ایڈوائزر محتسب پنجاب غازی امان اللہ خان نے یونین کونسل نمبر 14 جمال چنڑ (بہاولپور صدر) میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں اہل علاقہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات کے حل کے لیے درخواستیں پیش کیں اس موقع پر ایڈوائزر محتسب پنجاب غازی امان اللہ خان نے شہریوں کی شکایات سنتے ہوئے کہا کہ صوبائی محتسب پنجاب کے اداروں کا بنیادی مقصد عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف اور ریلیف فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ موصول ہونے والی تمام جائز شکایات کو بلا تاخیر اور فوری بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔کھلی کچہری میں موجود انتظامیہ نے بھی شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رضوان احمد بیگ اور یونین کونسل کے سیکرٹری جاوید گھلو سمیت دیگر علاقائی شخصیات بھی موجود تھیں۔

