Advertisements

عدنان فرید لندن یاترا کیلئے تیار، اپنی ٹکٹ پکی کرنے کے لیے نواز شریف سے ملاقات کرینگے

Advertisements

قاضی عدنان فرید این اے 174کے حلقہ میں قومی و صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر اپنی کامیابی کے حوالے سے سروے کرچکے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے متعدد ملاقاتیں کیں ہیں
مریم نواز کی قربت کے دعویدار توبہت ہیں مگر ضلع بہاولپور سے کسی بھی لیگی رہنماء کو جنید صفدر کی شادی میں مدعو نہیں کیا گیا
احمد پور شرقیہ (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی سینئر نائب صدر قاضی عدنان فرید سابق ایم پی اے آج یا کل عازم لندن ہوں گے جہاں وہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے تاکہ عام انتخابات سے قبل ان سے ملاقات کر کے اپنی ٹکٹ کے حصول کے لیے راہ ہموار کر سکیں۔ گزشتہ برس بھی قاضی عدنان فرید لندن گئے تھے جہاں اُن کی حسیں نواز سے ملاقات ہوئی تھی مگر میاں نواز شریف سے ملاقات نہ ہو سکی تھی قاضی عدنان فرید گزشتہ کچھ عرصہ سے اوچ شریف چنی گوٹھ سمیت این اے 174 کے مختلف علاقوں کا وزٹ کر کے جائزہ لیتے رہے ہیں کہ آیاوہ آئندہ عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق قاضی عدنان فرید کو بتایا گیا کہ وہ صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر قسمت آزمائی کریں جہاں ان کا میاں گزین عباسی سے ایک بار پھر سخت مقابلہ متوقع ہے قاضی عدنان فرید نے پی پی حلقہ 254 کے صوبائی اسمبلی کے دو امیدواروں فاروق حمید شیخ اور حسن عسکری شیخ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ادھرسابق ایم این اے عارف عزیز شیخ بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشیش کر رہے ہیں اور وہ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ارشد لغاری اور خواجہ محمد آصف سے رابطہ میں ہیں لیکن قاضی عدنان فرید نے اپنے حامیوں کو تسلیاں دی
ہیں کہ آئندہ عام انتخابات میں چنی گوٹھ کی شیخ فیملی کے اُمیدواروں‘ مخدوم علی حسن گیلانی اور پرنس بہاول عباسی میں کسی کو ٹکٹ نہیں ملے گا پارٹی قیادت ہماری تجاویز اور سفارشات پر فیصلے کرے گی خیال رہے کہ قاضی عدنان فرید مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی قربت کے دعویدار ہیں مگر دوسری طرف یہ بھی حقیقت ہے کہ محترمہ مریم نواز نے اپنے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی میں بہاولنگر اور بہاولپور کے اضلاع میں سے کسی ایک لیڈر کو بھی مدعو نہیں کیا تاہم رحیم یار خان کے جعفر اقبال گجر کی فیملی کو جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں مدعو کیا تھا قاضی عدنان فرید اپنے مشن میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں اسکا فیصلہ مستقبل میں ہی ہو سکے گا۔