Contact Us

نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی, عدنان فرید خالد وارن اور حسن عسکری شیخ ان ایکشن

Adnan Farid Hassan Askari Khalid Warren

مسلم لیگ ن کی ھائی کمان نے ہر صوبائی ٹکٹ ہولڈر کو مینار پاکستان لاہور کے جلسے کے لیے 200 افراد اپنے ساتھ لانے کا ٹاسک سونپا ہے

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی قیادت نے قومی و صوبائی اسمبلی کے سابق اراکین اور ٹکٹ ہولڈرز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا -پنجاب اسمبلی کے ہر رکن اور ٹکٹ ہولڈر کو اپنے ساتھ 200 افراد مینار پاکستان لاہور لانے کی ہدایت کی گئی ہے -ادھر معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈرز حسن عسکری شیخ٫ قاضی عدنان فرید اور سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار ملک خالد محمود وارن میاں نواز شریف کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے سرگر م عمل ہیں اور انہوں نے کارکنوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں

مزید پڑھیں