Advertisements

میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ :غیر قانونی تعمیرات سے پانچ کروڑ 34 لاکھ سے زائد کرایہ دوکانات سے پانچ کروڑ کی ریکارڈ آمدنی اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد

Administrator Municipal Committee Faisal Ahmed submits his six months performance report to Secretary Local Government & Community Development Department Punjab
Advertisements

بلدیہ احمد پور شرقیہ کے جنرل بس سٹینڈ کو 50 سال کے طویل عرصہ کے بعد منظور کرا دیا گیا بینک آف پنجاب میں میونسپل کمیٹی کی 52 لاکھ روپے قبل غبن شدہ رقم وصول کر لی گئی

بلدیہ احمد پور شرقیہ کی آمدنی میں اضافہ کے لیے اپنے دور تعینا تی کے چھ ماہ کے قلیل عرصہ میں عملی اقدامات کیے ہیں چنانچہ رواں مالی سال میونسپل کمیٹی کی اڈا پارکنگ فیس کی نیلامی سے 138 فیصد ، رکشہ فیس سے 69 فیصد ایڈورٹائزنگ ٹیکس سے 54 فیصد اور کرایہ دکانات سے 139 فیصد زائد آمدنی ہوگی

Advertisements

شہر احمد پور شرقیہ میں دو نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کر دی گئی لیڈیز پارک سر صادق چوک پارک اور پاکستان چوک کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا بلدیہ کی ناکارہ مشینیں چالو کر دی گئی شہر میں سکر مشین کی جگہ اس کا متبادل حل تلاش کر لیا گیا میونسپل کمیٹی کے ذمہ تین کروڑ 58 لاکھ 40 ہزار کے واجبات اور بقایا جات ادا کر دیے گئے

شہر کی سڑکوں اور اندرون شہر مختلف مقامات سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا تجاوزات کنندگان کو باقاعدگی سے جرمانے کیے جا رہے ہیں جبکہ تجاوزات میں استعمال کیے گئے مٹیریل کو ضبط کر لیا جاتا ہے ملازمین کی تنخواہ جات پینشنرز کی چلت اور ملازمین کی سینیارٹی لسٹ کے مسائل حل کر دیئے گئے ہیں

میں نے چھ ماہ قبل بلدیہ احمد پور شرقیہ کے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے کا چار ج سنبھالا تو میونسپل کمیٹی کی حالت انتہائی ابتر پائی سالٹ ویسٹ سٹاف تنخواہ جات کی عدم ادائیگی کی بنا پر ہڑتال پر تھا بیشتر ملازمین تنخواہ جات سے محروم تھے میونسپل کمیٹی کی بیشتر مشینری نان فنکشنل ہو چکی تھی سیوریج کا مسئلہ شہریوں کے لیے سو ہان روح بنا ہوا تھا

میں نے چھ ماہ کے ،قلیل۔عرصہ میں میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ کیا شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے نیز بلدیہ کی تمام برانچز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحی اقدامات اٹھائے اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ احمد پور شرقیہ کی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کو تفصیلی رپورٹ

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر )بلدیہ احمد پور شرقیہ کی آمدنی میں اضافہ اس کے ذمہ واجبات اور بقایاجات جات کی ادائیگی کے ساتھ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے گزشتہ چھ ماہ میں عملی اقدامات کیے گئے جس کے  مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اس امر کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ احمد پور شرقیہ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ  وکمیونٹی ڈویلپمنٹ  ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کو اپنے ایک مراسلہ  میں کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے 2024 کے آغاز میں بلدیہ احمد پور شرقیہ کے ایڈمنسٹریٹر کے عہدہ کا چارج سنبھالا تو اس وقت بلدیہ کے حالات انتہائی ابتر تھے اس کی مشینری ناکارہ ہو چکی تھی سیوریج کے مسائل سالٹ ویسٹ  سٹاف  تنخواہ جات کی عدم ادائیگی کی بنا پر ہڑتال پر تھا جبکہ بلدیہ کے دیگر برانچز کے ملازمین کی تنخواہ جات کی چلت بھی نہیں کی گئی تھی پلاننگ برانچ کی ریکوری نہ ہونے کے برابر تھی شہر کی تمام سڑکوں  اور اندرون شہر تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑھ رکھے تھے پینشنرز اور سٹاف کے بقایا جات کی ادائیگیاں بھی نہیں کی گئی تھیں بلدیہ کی آمدنی کی مختلف مدات میں ریونیو کے وصولی نہ ہونے کے برابر تھی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے بلدیہ کی مختلف برانچز میں اصلاحی اقدامات  کیے گئے – اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے مراسلے میں مزید بتایا ہے کہ ان کی ہدایت پر پلاننگ برانچ نے ان تمام دکانداروں کمرشل بلڈنگز نجی سکولز اور کالجز کے مالکان  کو نوٹسز جاری کیے جن کے نقشہ جات کی منظوری نہیں لی گئی تھی اس سلسلے میں کسی سے  قسم کی رو رعایت نہیں کی گئی اور جن افراد نے نوٹسز کا جواب نہیں دیا ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی گئی- انہوں نے بتایا کہ 2023- 24 میں پلاننگ برانچ  نے دو کروڑ 75 لاکھ روپے  وصول کیے تھے جبکہ گزشتہ چھ ماہ کے مختصر عرصے میں ان کی زیر نگرانی پانچ کروڑ 34 لاکھ 75ہز349 روپے کی ریکوری  کی جا چکی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 94 فیصد زائد ہے مزید برآں نئی عمارات کے بائی لاز تیار کیے گئے ہیں اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے –  ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے توسط سے بھجوائے گئے اپنی مراسلہ نامہ رپورٹ میں اسسٹنٹ کمشنر نے  انکشاف کیا ہے کہ احمد پور شرقیہ کا جنرل بس اسٹینڈ 1974 سے غیر  منظور شدہ چلا آ رہا تھا چنانچہ 50 برس کے طویل عرصے کے بعد اسے سی کلاس جنرل بس اسٹینڈ سٹینڈ کے طور پر منظور کرایا گیا اور سب سے زیادہ بولی دینے والے کو اس کا ٹھیکہ دیا گیا چنانچہ اب بلدیہ کو اس جنرل بس سٹینڈ سے فکسڈ ریونیو حاصل ہو رہا ہے مزید برآں رکشہ جات کی فیس اشتہارات کی فیس مذبحہ خانہ کی نیلامی کے لیے دیگر شہروں سے ٹھیکیداروں کو مدعو کیا گیا چنانچہ اس مقابلے کے نتیجے میں بلدیہ کی  آمدنی  میں 100 فیصد اضافہ ہوا- اسی طرح میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ کی غیر منقولہ جائیداد کے کرایہ جات کی تشخیص  میٹروپولیٹن کارپوریشن بہاولپور کی طرز پر کی گئی جس سے کرایہ جات میں 120 فیصد اضافہ ہوا ہے  نیز بلدیہ احمد پور شرقیہ کے ذمے تین کروڑ 58 لاکھ 40 ہزار روپے کے بقایاجات اور واجبات کی ادائیگی بھی کر دی گئی- انہوں نے مختلف مدات کی آمدنی کے حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ  بلدیہ کو اڈا پارکنگ فیس سے 2023 -24 میں 23 لاکھ 30 ہزار822 روپے آمدنی ہوئی جبکہ 2024- 25 میں اس کا ٹھیکہ 55 لاکھ 60 ہزار روپے میں نیلام کیا گیا جو کہ 138 فیصد زائد ہے اس طرح ر کشہ فیس سے 2023 -24 میں 17 لاکھ82ہزار 36 روپے کی آمدنی ہوئی جبکہ 2024- 25 میں اس کا ٹھیکہ 30 لاکھ 25 ہزار میں دیا گیا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 69 فیصد زائد ہے- ایڈورٹائزنگ فیس کی مد میں 2024- 23  میں 17 لاکھ آمدنی ہوئی جبکہ 2024-25میں اسکا ٹھیکہ 26لاکھ 25 ہزار میں نیلام ہوا جو گزشتہ سال کی نسبت چون فیصد زائد ہے-بلدیہ احمد پور شرقیہ کی دوکانات کے کرایہ جات سے 2023-24 میں دو کروڑ 89لاکھ ایک ہزار 414روپئے وصول ہوئے جبکہ رواں برس پانچ کروڑ روپے حاصل ہوں گے جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 139 فیصد زائد ہے-  بلدیہ احمد پور شرقیہ کے انفراسٹرکچر اور سروسز برانچ کے حوالے سے اپنی چھ ماہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ فیصل احمد نے کہا ہے کہ بلدیہ کی بیشتر مشینری کو چالو کر دیا گیا ہے میونسپل کمیٹی کے پاس سکر مشین دستیاب نہیں تھی  جو انتہائی مہنگی ہے اس لیے مقامی طور پر اس کا متبادل تیار کیا گیا- انہوں نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ بلدیہ کے لیڈیز پارک سر صادق چوک پارک اور پاکستان چوک پارک کی تزئین و آرائش کر دی گئی ہے شہر میں دو  نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب  عمل میں آچکی ہے- میو نسپل  کمیٹی کے ریگولریشن برانچ  کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انفورسمنٹ ٹیموں کو مستحکم کیا گیا ہے تاکہ تجاوزات کا عملی طور پر خاتمہ کیا جا سکے باقاعدگی سے تجاوزات کنندگان پر جرمانے کیے گئے ہیں اور تجاوز ات میں استعمال ہونے والے میٹریل کو ضبط کر لیا گیا ہے – جنرل برانچ کی کارکردگی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ انہوں نے بلدیہ احمد پور شرقیہ کی قانونی ٹیم کی باقاعدہ رہنمائی کی جس کے نتیجہ میں میونسپل کمیٹی کو پانچ مقدمات میں کامیابی حاصل ہوئی جس میں سے ایک انتہائی اہم بینک آف پنجاب میں بلدیہ احمد پور شرقیہ کی غبن شدہ رقم کا مقدمہ تھا جس کے نتیجہ میں اب  52 لاکھ روپے کی غبن شدہ رقم کی ریکوری کر لی گئی ہے جبکہ میونسپل کمیٹی کے عملے کی تنخواہ جات کے بقایاجات ،پنشنز اور سینا رٹی لسٹ کے مسائل حل کر دیئے گئے ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ احمد پور شرقیہ نے  اپنی مراسلہ نما رپورٹ کے آخر میں تحریر کیا ہے کہ انہوں نے چھ ماہ کے قلیل عرصہ میں اپنے اہداف بلدیہ احمد پور شرقیہ میں ریگولر چیف افیسر اور میونسپل افسران کی عدم موجودگی کے باوجود حاصل کیے ہیں – انہوں نے سلسلے میں عید الاضحی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بہاولپور میں سب سے کم شکایات بلدیہ احمد پور شرقیہ  کو موصول ہوئیں -اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد نے میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مقرر اہداف کو حاصل کرنے کےلئے بلدیہ احمد پور شرقیہ کے افسران،اہلکاروں اور تشکیل دی گئی خصوصی ٹیموں کی انتھک محنت کو بھی سراہا ہے.