بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنے فرائض سے غفلت برت رہی ہے اور وہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے،چیف الیکشن کمشنر انجمن آڑھتیان سبزی منڈی کا اخباری بیان
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر ) چیف الیکشن کمشنر انجمن آڑھتیان سبزی منڈی اور معروف بزنس مین محمد امجد کمبوہ نے سبزی منڈی میں صحت و صفائی کی ناقص صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے- اپنے اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر احمد پور شرقیہ کی سبزی منڈی میں صفائی کی ابتر صورتحال کی جانب متعدد بار اربابِ بلدیہ کی توجہ مبذول کرائی گئی مگر کسی کی کان پر جوں تک نہیں رینگی – محمّد امجد کمبوہ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے اور اسے اپنی ذمہ داریوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے – انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹر یٹر بلدیہ احمد پور شرقیہ سٹاف رپورٹر الیکشن کمشنر انجمن آڑھتیان سبزی منڈی اور معروف بزنس مین محمد امجد کمبوہ نے سبزی منڈی میں صحت و صفائی کے ناقص صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے- اپنے اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر احمد پور شرقیہ کی سبزی منڈی میں صفائی کی ابتر صورتحال کی جانب متعدد بار اربابِ بلدیہ کی توجہ مبذول کرائی گئی مگر کسی کی کان پر جوں تک نہیں رینگی – محمّد امجد کمبوہ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے اور اسے اپنی ذمہ داریوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے – انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹر یٹر بلدیہ احمد پور شرقیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ از خود سبزی منڈی کا وزٹ کر کے صورتحال کا جائزہ لیں اور بہاولپور میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذمہ داروں سے باز پرس کریں جو اپنے فرائض سے غفلت برت رہے ہیں