Advertisements

ایڈ منسٹریٹر بلد یہ ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صفائی کا جائزہ لیا

Administrator Muncipal Committee Dr Fayyaz Ali Jattala reviews cleanliness drive in city AhmedpurEast
Advertisements

حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے سیوریج لائنوں کی بندش سے شہریوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑا مگر اب عملہ صفائی کو الرٹ کر دیا گیا ہے

سکر مشینوں کے ذریعے گڑوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کروائی جا رہی ہے  جہاں بھی گندہ پانی کھڑا ہے اسے کلیئر کریں  عملہ صفائی کو وار ننگ

Advertisements


احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر وایڈ منسٹریٹر بلد یہ ڈاکٹر فیاض علی جتالہ، نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صفائی کا جائزہ لیا۔ اور خود اپنی نگرانی میں محلہ شکاری ، محلہ نور شاہ بخاری ، میں صفائی کے عمل کو دیکھا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بلدیہ کے مخدود وسائل کے باوجود شہر میں صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے سیوریج لائنوں کی بندش سے شہریوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ہے مگر اب عملہ صفائی کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اور سکر مشینوں کے ذریعے گڑوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے عملہ صفائی کو وار ننگ دی ہے کہ وہ فی الفور جہاں بھی گندہ پانی کھڑا ہے اسے کلیئر کریں اس موقع پر خرم حیات بھی اُن کے ہمراہ تھے۔