Advertisements

جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے انتظامات کے لیے انتظامی کمیٹی تشکیل

"Administrative Committee Formed to Oversee Eid Milad-un-Nabi Arrangements"
Advertisements

المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر اور جماعت اہل سنت کے ارگنائزر لالہ محمد اسلم قریشی کو انتظامی کمیٹی کا صدر منتخب کیا گیا


احمد پور شرقیہ: جماعت اہلسنت پاکستان تحصیل احمد پور شرقیہ تحصیل و سٹی کا مشترکہ اجلاس جامع مسجد علی میں منعقد ہوا اجلاس میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے سرپرست اعلی مولانا عبدالعزیز خان فیضی حضرت علامہ مفتی محمد محسن فیضی اور علامہ عاشق فرید مہروی کی سرپرستی میں 12 ربیع الاول کے انتظامات کے لیے انتظامی کمیٹی متفقہ طور پر تشکیل دی گئی جس کا باقاعدہ اعلان علامہ مفتی محمد محسن فیضی نے کیا

Advertisements

المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر اور جماعت اہل سنت تحصیل احمد پور شرقیہ کے ارگنائزر لالہ محمد اسلم قریشی کو انتظامی کمیٹی کا صدر منتخب کیا گیا جبکہ معاونین میں تحصیل امیر جماعت اہل سنت مہر سعید احمد سعیدی سٹی امیر شاہد محمود عطاری نائب امیر شیخ عتیق ناظم اعلی پروفیسر محمد شاہد رفیق نائب ناظم اعلی نور المصطفی خان فیضی ناظم جماعت اہل سنت محمد اظہر سعیدی ممبران میں مولانا احتشام المحسن فیضی محمد افضل قادری محمد جاوید صدیقی محمد زبیر سلیمی محمد چاند قریشی محمد ارحم سلیم قادری محمد عمر قریشی محمد طارق علی سعیدی اور مولانا محمد قاسم کو شامل کیا گیا

یہ کمیٹی یکم ربیع الاول سے لے کر 30 ربیع الاول تک جشن عید میلاد النبی 12 ربیع الاول کے انتظامی معاملات کو دیکھے گی اور 12 ربیع الاول کو منعقد ہونے والی تقریبات کو بہتر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی انتظامی کمیٹی کے نو منتخب صدر لالہ محمد اسلم قریشی کو صدر منتخب ہونے پر جماعت اہل سنت میلاد مصطفی کمیٹی کے عہدے داران اور کارکنان نے مبارکباد پیش کی