Advertisements

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال عمرہ کی ادائیگی کر کے واپس احمد پور شرقیہ پہنچ گئے

Additional Sessions Judge Zafar Iqbal returned to Ahmedpur Sharqia after paying Umrah
احمد پور شرقیہ: ایڈیشن سیشن جج ظفر اقبال کو عمرہ کی ادائیگی کی واپسی پر محترمہ پر وین عطا، را نا شمشاد، عباس رسول مباکباد دیتے ہوئے۔
Advertisements

احمد پور شرقیہ : ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال عمرہ کی ادائیگی کر کے واپس اپنے آفس احمد پور شرقیہ پہنچ گئے اور اپنے فرائض سر انجام دینے لگے – بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ کی جنرل سیکریٹری محترمہ پروین عطا،ایڈیشنل سیشن جج را نا شمشاد  ،عباس رسول، سینئر ایڈووکیٹ اجمل گھلو، سر دار چنی محمد خان اورسینئر صحافی رانا محمد سلیم عمرہ کی ادائیگی پر ظفر اقبال ایڈیشنل سیشن جج کو مبارکباد دی ,اس موقع پر ظفر اقبال ایڈیشنل جج نے کہا کہ لو گ نماز پڑتے وقت اس الفاظ کی ادائیگی کر تے ہیں کہ منہ قبلہ شریف کی طرف اور مجھے یہ سعادت نصیب ہوئی کہ میں قبلہ کے سامنے بیٹھ کر نماز کی ادائیگی کر تا رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ گھر پر کوئی مہمان آجائے تو میزبا ن اس کی ہر طرح کی نہ صرف حفاظت کر تا ہے بلکہ اس کے لیے ہر طرح کے انتظامات بھی کر تا ہے۔ میں بھی اللہ کے گھر اللہ کا مہمان بن کر گیا ہوا تھا جس کی وجہ سے مجھے وہاں پر جا کر دلی سکون محسوس ہوا۔ آپ لوگ دل میں ارادہ کر لیں کہ ہم نے اللہ اور اس کے رسول کے گھر جا نا ہے تو اللہ تعالیٰ خود ہی ان کے لیے انتظا مات کر دیتا ہے۔ملاقات کے آخر میں سر دار چنی محمد خان ایڈووکیٹ نے دعا کرائی ایڈیشنل جج نے آنے والے مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔