ایڈیشنل سیشن جج شہباز اقبال تارڑ نے مشہور مقدمہ قتل کے ملزمان محمد حسینّ اور محمد وسیم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور دس دس لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی

سینئر قانون دان ملک مظفر کریم مغل نے استغاثہ کی پیروی کی مظلوم کو انصاف دلوانہ ہمارا فرض ہے انٹرنیشنل ہیومن رائیٹس جنوبی پنجاب کے نائب صدر کا عدالتی فیصلے کے بعد رد عمل
احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج شہباز اقبال تارڑ نے مشہور مقدمہ قتل 153/22 کے دو ملزمان کو عمر قید اور دس دس لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا – عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 6 ماہ قید ملزمان کو بھگتنا پڑے گی- تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج احمد پورشرقیہ شہباز اقبال تارڑ نے 302کے مشہور مقدمہ 153/22 میں مستغیث کی جانب سے سینئر قانون دان و انٹرنیشنل ہیومن رائٹس جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر حافظ مظفر کریم مغل ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے ٹھوس ثبوت اور قانونی دلائل پیش کئے جس کی روشنی میں ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ قتل کے ملزمان محمد حسین ولد اللہ ڈتہ اور محمد وسیم ولد بشیر احمد کو عمر قید اور دس دس لاکھ روپےجرمانہ کی سزا کاحکم سنا دیا -عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید چھ ماہ قید سزا بھگتنا ہوگی
فاضل عدالت کے فیصلے کے بعد سینئر قانون دان حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے سیف الرحمان اور ،جام طارق جھلن ایڈووکیٹ کے ہمراہ میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کو انصاف دلانا وکیل کا اولین فرض ہےاگر عدالتوں میں جرائم پیشہ افراد کو سخت سزائیں دینے کا سلسلہ جاری رہا تو وہ وقت دور نہیں جب ملک پاکستان سے جرائم کا خاتمہ یقینی ہوجائے گا۔