چوہدری محمود غنی ایڈیشنل سیشن جج ہارون آباد نے سابق ناظم یو سی خالد شفیق کے قتل کے مجرم مسمی دوست محمد کو 25 سال قید کا فیصلہ سنا دیا
Advertisements
ہارون اباد(نامہ نگار) عدالت چوہدری محمود غنی ایڈیشنل سیشن جج ہارون آباد نے سابق ناظم یو سی خالد شفیق 129/سکس آر لطیف آباد تھانہ فقیروالی کے قتل کے مجرم مسمی دوست محمد کو 25 سال قید کا فیصلہ سنا دیا جبکہ باقی تمام ملزمان باعزت بری کر دیا،یاد رہے کہ گذشتہ سال چک مذکورہ میں پرھے پنچایت کے دوران فریقین کےدرمیان شدید رقابت کے ںتیجہ میں سابق ناظم کو بیدردی سے راستہ میں قتل کر دیا گیا تھا۔