Advertisements

ایڈیشنل سیکرٹری جنوبی پنجاب اعظم کمال کی زیرِ صدارت بہاولپور ڈویژن کے چونسٹھ کالجز کے پرنسپل صاحبان کا ویڈیو لنک اجلاس

Bahawalpur division 64 Government colleges principals video link meeting
Advertisements

پرنسپل گورنمنٹ صادق عباس کالج پروفیسر شاہد حسین مغل نے بھی شرکت کی ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرید شریف فاروقی اور ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر شرافت حسین بھی بطور خاص اجلاس میں شریک ہوئے

احمدپورشرقیہ(پ ر) ایڈیشنل سیکرٹری (ای اینڈ جی)اعظم کمال ساوتھ پنجاب ملتان کی زیر قیادت  بہاولپور ڈویژن کے تمام 64 سرکاری کالجز کے پرنسپلز کی آن لائن میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ کی صدارت مہمان خصوصی ڈاکٹر فرید شریف فاروقی ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن(ڈی پی آئی کالجز) جنوبی پنجاب نے کی۔ڈاکٹر شرافت علی ڈائریکٹر ایجوکیشن (کالجز) بہاولپور ڈویژن ،ڈپٹی ڈائریکٹر (کالجز) بہاولپور پروفیسر تسلیم عالم،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بہاولنگر پروفیسر قیصر جمیل،پرنسپل کالج گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب احمد پور شرقیہ پروفیسر شاہد حسین مغل کے ساتھ دیگر بوائز و گرلز کالج پرنسپلز نے بھی خصوصی شرکت کی۔

Advertisements

اجلاس کا مقصد تین اہم شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔بہاولپور ڈویژن کے سرکاری کالجز میں سال اول کلاسز کے داخلہ جات کا جائزہ، ایم ڈی کیٹ کی تیاری کے لئے مفت رجسٹریشن اور کلاسز کا جائزہ، پبلک کالجز کی ترقی وخوبصورتی میں اضافے کے لئے منصوبہ بندی اور حکمت عملی پر غور تین نکاتی ایجنڈا تھا۔ایڈیشنل سکریٹری اعظم کمال نے سرکاری کالجوں میں داخلے بڑھانے پر زور دیا اور کلاسوں کےرجسٹریشن کے عمل کی جانچ کی۔اس موقع پر سیکرٹری اعظم کمال و ڈاکٹر فرید شریف فاروقی نے کہا کہ اعلی جدید تعلیم وتربیت ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔گفتگو میں مزید انہوں نے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مفت کوچنگ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،وزیر ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فرخ نوید کے وژن کو اجاگر کیا۔-فرسٹ ایئر، کلاسوں میں اندراج کو بڑھانے کے لیے اختراعی حکمت عملی متعارف کروائی گئی۔

سیکرٹری نے ڈائریکٹر ایجوکیشن (کالجز) بہاولپور ڈویژن،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور پرنسپلز کی ترقی اور عزم کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (کالجز) جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرید شریف فاروقی نے کالج وار اندراج کی صورتحال کا جائزہ لیا اور سازگار تعلیمی ماحول کے لیے کالجوں کو خوبصورت بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ڈاکٹر شرافت نے مراکز میں زیادہ سے زیادہ طلباء کی رجسٹریشن کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا-ڈپٹی ڈائریکٹرز اور پرنسپلز نے بہتر تعلیمی نتائج کے لیے سرکاری کالجز میں داخلوں کو بڑھانے اور کالج کی خوبصورتی کو یقینی بنانے کا عہد کیا۔اجلاس بہاولپور ڈویژن میں سرکاری کالجوں کو بہتر بنانے کے اجتماعی عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔