ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر محمد قمر قیصرکی پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات
بنیادی طبی مرکز ڈیرہ نواب صاحب کو بھی ایمبولینس سروس جلد فراہم کر دی جائے گی ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کی پرنس بہاول خان عباسی کو یقین دہانی
احمدپورشرقیہ + اوچ شریف ( نامہ نگار+کرائم رپورٹر ) ڈاکٹر محمد قمر قیصر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کا صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب کا دورہ ولی عہد امیر آف بہاول پور پرنس بہاول عبّاس خان عبّاسی سے خصوصی ملاقات, تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر محمد قمر قیصر نے صادق گڑھ پیلس کے دفتر کے لان میں میں میں ولی عہد امیر آف بہاولپور پرنس بہاول عباس خان عباسی سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر تحصیل احمد پورشرقیہ میں ہیلتھ پروجیکٹ اور مریضوں کے لیے ادویات کی سہولتوں پر خصوصی بات چیت کی گئی- ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر محمد قمر قیصر نے کہا کہ ڈیرہ نواب صاحب میں بھی بنیادی طبی مرکز کو ایمبولینس سروس جلد فراہم کر دی جائے گی تاکہ مریضوں کو دور نہ جانا پڑے جس پر ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے اطمینان کا اظہار کیا۔