ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان کی سٹی لیاقت پور میں کھلی کچہری
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات بغور سنیں اور متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے
جن پور (نامہ نگار ) عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے ڈی پی او رحیم یار خان محمد عرفان سموں کے ہمراہ سٹی لیاقت پور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات بغور سنیں اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی فوری اور مؤثر کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام درخواستوں کا باقاعدہ فالو اپ یقینی بنایا جائے اور قانون کے مطابق میرٹ پر فیصلے کیے جائیں تاکہ سائلین کو بروقت انصاف مل سکے۔
کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنا اور عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ پولیس کا کام صرف قانون نافذ کرنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا بھی ہے، اور اس خدمت کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت پنجاب کا ویژن ہے کہ افسران دفاتر تک محدود نہ رہیں بلکہ عوام کے پاس جا کر ان کے مسائل سنیں اور موقع پر حل کریں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز باقاعدگی سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں تاکہ شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ ہو سکے۔ تھانہ جات کو خوف کی علامت کے بجائے عوام کی داد رسی کا مرکز بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تھانوں اور دفاتر کی بھرپور نگرانی کی جائے گی، اچھے کام کی حوصلہ افزائی جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت احتساب کیا جائے گا۔
کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او رحیم یار خان محمد عرفان سموں نے تقریباً بیس سائلین کو موقع پر ہی ریکوریاں دلوا کر ریلیف فراہم کیا اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز زین عاصم، ڈی ایس پیز خان پور شاہد وڑائچ،محمد فیاض خان متعلقہ ایس ایچ اوز ملک محمد زاہد درگھ ملک منظور احمد درگھ محمد عاصم محمد صدیق کلیار راے محمد اکرم محمد بلال انسپکٹر محمد آصف جاوید اقبال رانا ثناء اللہ خان رانا محمد طیب رانا ہارون عباس رانا محمد قاسم رئیس نثار احمد رئیس شہزاد احمد محمد سمیع مطلوب حسین سید عامر شاہ عمران ضیاء اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔۔

