Advertisements

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی کا سیف سٹی بہاولپور کا دورہ

Additional Chief Secretary South Punjab Fawad Hashim Rabbani
Advertisements

ایس ایس پی محمد کاشف عبداللہ نے سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، اور جدید کرائم کنٹرول سسٹم سے متعلق بریفنگ دی

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب  نے سیف سٹی بہاولپور کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے سیکیورٹی نظام میں انقلابی بہتری آئی گی

Advertisements


بہاول پور (پ ر)  ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے سیف سٹی بہاولپور کا دورہ کیا اور امن و امان کی صورتحال، جدید مانیٹرنگ سسٹمز اور پولیس معاونت کے عمل کا جائزہ لیا۔   ایس ایس پی سیف سٹی محمد کاشف عبداللہ نے وفد کو سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، بلڈ بینک اور جدید کرائم کنٹرول سسٹم سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر آپریشن کمانڈر ڈی ایس پی  مامون الرشید، منیجر سیف سٹی بہاولپور محمد عثمان بلال اور اسسٹنٹ منیجر  ارسلان علی بھی موجود تھے۔   ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے دورے کے اختتام پر سیف سٹی بہاولپور کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے سیکیورٹی نظام میں انقلابی بہتری آئی گی، اور جنوبی پنجاب میں دیگر محکموں کے ساتھ مل کر سیف سٹی بہاولپور پراجیکٹ پنجاب کے جنوبی خطے میں ایک مثبت انقلاب برپا کرے گا۔