Contact Us

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم صادق چیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس 

ADCG Naeem sSadiq Cheema chairs District Emegency Response Committee Meeting


بہاول پور:19/نومبر :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم صادق چیمہ کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 8 نومبر 2023 ء سے 16 نومبر تک انسداد ڈینگی کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر ذیشان رؤف، اے ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر اعجاز رسول،ڈی ایچ او و ڈسٹرکٹ کو آرڈنیٹر ڈاکٹر خالد چنڑ،انٹامالوجسٹ، متعلقہ محکموں کے افسران اور فوکل پرسن موجود تھے جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز شریک ہوئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔اینڈرائیڈ یوزر سرگرمیوں میں مزید بہتری لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی سرویلنس باقاعدگی سے کی جائے اور انسداد ڈینگی کے لیے تشکیل دی گئی ان ڈور اور آؤٹ ڈور ٹیموں کے اراکین فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی لاروا کی افزائش کے حوالہ سے ہاٹ سپاٹس کوریج کو سو فی صد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے متعلقہ اداروں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور فوکل پرسن کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او و ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر ڈاکٹر خالد چنڑ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری2023 ء سے 16 نومبر کے دوران ضلع بھر میں ڈینگی کے9932 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ڈینگی کے 37 مریض ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سرویلنس کے دوران ضلع بھر میں 176  مقامات پر ڈینگی کا لاروا پایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈینگی لارواکے خاتمہ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے حوالہ سے1750 ہاٹ سپاٹس موجود ہیں جن کی سو فیصد کوریج کو یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھرمیں 412ان ڈور اور آؤٹ ڈور 108 ٹیمیں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے لئے فیلڈ میں فعال ہیں۔
٭٭٭٭

مزید پڑھیں