پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مقابلہ جات کھیل و ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد

activities organized by Punjab Education Foundation

محمد ناصر خان نیازی کی بیٹی وجیہہ ناصر نیازی آکسفور ڈ پبلک ہائیر سیکنڈری سکول کی طالبہ نے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی

احمد پور شرقیہ (نمائندہ خصوصی) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تحصیل احمد پور شرقیہ میں مقابلہ جات کھیل و ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بھر کے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تمام سکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔ پروگرام جناح ہال احمد پور شرقیہ میں منعقد کیا گیا ۔ مقابلہ نعت خوانی میں پرائمری لیول (گرلز )  میں نمرین مدثر سبلائم پبلک سکول  کی طالبہ نے فرسٹ پوزیشن حاصل کی ،نمائندہ خصوصی روزنامہ خبریں محمد ناصر خان نیازی کی بیٹی  وجیہہ ناصر نیازی آکسفور ڈ پبلک ہائیر سیکنڈری سکول کی طالبہ نے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی، نتاشا بی بی الفلاح پبلک سکول کی طالبہ نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی ۔ مڈل لیول (گرلز ) میں زونیشا حرم آکسفورڈ پبلک ہائیر سکنڈری سکول کی طالبہ نے فرسٹ پوزیشن حاصل کی ۔ عبیرہ اختر سبلائم پبلک سکول کی طالبہ نے دوسری پوزیشن اور زینب بی بی احمد پور پبلک ہائیر سیکنڈری سکول کی کی طالبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح ہائی لیول (گرلز) کے مقابلہ جات میں انیسہ احمد اسلامیہ ماڈل سکول فرسٹ پوزیشن ، ماہ نور احمد پور پبلک گرلز ہائی سکول سیکنڈ پوزیشن ، کرن قاسم اقراء پبلک سکول مبار ک پور نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے محمد سلیمان فاروقی ، میڈیم عائشہ ذیشان ، سید تنویر شاہ ، نور مصطفیٰ  خان وغیرہ نے ٹرافیاں اور میڈل دئیے ۔

مزید پڑھیں