Contact Us

سرکاری زمینوں پر قابضین کے خلاف بھر پور کاروائی کا آغاز کردیاگیا اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان

Malik Zahoor Ahmed Awan

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان نے کہا ہے کہ سرکاری زمینوں پر قابضین کے خلاف بھر پور کاروائی کا آغاز کردیاگیا ہے۔ اور ان سے قبضہ واگزار کرانے کے ساتھ ساتھ  اُن کے خلاف  قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔ اپنے دفتر میں صحافیوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک ملک  کی امانت ہیں۔ ان پرکسی کا غیر قانونی قبضہ برداشت نہیں کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا ابھی تک انتظامیہ پوری تحصیل میں   سینکڑوں ایکڑ پر سرکاری رقبہ پر قابضین کے خلاف کاروائی کرکے رقبہ واگزار کرواچکی ہے۔ میں ایسے افراد کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ سرکاری رقبہ خود ہی چھو ڑ دیں ورنہ اُن کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اور ان کے خلاف بلا امتیاز قانونی ایکشن لیا جا ئے گا۔ 

مزید پڑھیں