Advertisements

قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی کی کبیر والا میں ایم این اے رضا حیات ہراج کے والد کی رسم قل میں شرکت

Syed Yousaf Raza Gilani
Advertisements

مرحوم سابق بیوروکریٹ خضر حیات ہراج کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی, سید یوسف رضا گیلانی نے بیرسٹر رضا حیات ہراج کی دستار بندی بھی کی

ملتان۔ 06 نومبر (اے پی پی):قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے بدھ کے روز کبیر والا میں رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج کے والد کی رسم قل میں شرکت کی۔قائم مقام صدر نے ایم این اے رضا حیات ہراج ، رکن صوبائی اسمبلی اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج سے انکے والد کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم سابق بیوروکریٹ خضر حیات ہراج کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی۔اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے بیرسٹر رضا حیات ہراج کی دستار بندی بھی کی۔رسم قل میں ایم پی اے رانا اقبال سراج،مہر امیر عباس،رانا بابر،عامر حیات ہراج ،سابق ایم این اے سکندر بوسن سمیت عمائدین علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس سے قبل معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے خطاب کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کےلئے دعا کرائی

Advertisements