ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن(ریٹائرڈ) ثاقب ظفر کا بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ
بہاول پور:17/ جنوری: ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن(ریٹائرڈ) ثاقب ظفرنے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے آؤٹ ڈور اور ہسپتال کے مختلف وارڈز میں جاری ترقیاتی کاموں کا موقع پر جا کر معائنہ کیا۔سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس جنوبی پنجاب جواد اکرم بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے آؤٹ ڈور کی ری ویمپنگ اور تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ بلڈنگز کے افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ میعاد میں مکمل کیے جائیں اور ترقیاتی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کے ساتھ مکمل کئے جائیں۔اس موقع پر سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ جواد اکرم نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے آؤٹ ڈور کی ری ویمپنگ، تزئین وآرائش اور ہسپتال کے مختلف وارڈذ ٹی بی وارڈ، میڈیکل وارڈ،سرجری وارڈ، ایمرجنسی بلاک، اولڈ سی سی یو اور اور دیگر وارڈز میں جاری تعمیراتی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر خصوصی ت توجہ دی جا رہی ہے اور باقاعدگی سے موقع پر جاکر تعمیراتی کاموں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ اسی طرح ترقیاتی منصوبہ پر کام کرنے والی لیبر کے حفاظتی انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔