احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) مسلم لیگ ( ن ) کے ضلعی سینئر نائب صدر و سابق ایم پی ا ے قاضی عدنا ن فرید نے کہا ہے کہ فیٹیف کے اہداف کو پور اکرنے میں پاک فو ج ، سمیت تمام حکومتی اداروں نے دن رات کام کرکے یہ کامیابی حاصل کی ہے ۔ گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں شامل ہونے سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ اپنی رہائش گا ہ پر کارکنوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا موجودہ مہنگائی کی لہر سابقہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں اک شاخسانہ ہے ۔ عمران خان جاتے جاتے آنے والی حکومت کے لئے مشکلات کھڑی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ انہوں نے کہا بہت جلد حکومت معاشی مسائل پر قابو پانے کے بعد عوام کو ریلیف دے گی۔