تھانہ چنی گوٹھ پولیس کی حراست سے مقدمہ کا نامزد ملزم نصار کلیم عرف مٹھو فرار

Advertisements
ڈی پی او بہاول پور نے ایس ایچ او اسلم بلوچ، اے ایس آئی ابرار مجید اسد حنیف محرر کو معطل کردیا مقدمہ بھی درج
چنی گوٹھ (نامہ نگار)تھانہ چنی گوٹھ پولیس کی حراست سے مقدمہ کا نامزد ملزم فرار، ڈی پی او بہاول پور نے ایس ایچ او ، اے ایس آئی ، محرر کو معطل کردیا اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ ایس ایچ او اسلم بلوچ ، اے ایس آئی ابرار مجید ، محرر اسد حنیف کے خلاف تھانہ چنی گوٹھ میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ،فرار ہونے والا ملزم نصار کلیم عرف مٹھو مقدمہ نمبر 217/25 بجرم 506 میں نامزد تھا، فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔
Advertisements