اکاؤنٹس آفیسر (اشتہارات) تعلقات عامہ بہاول پور جام غلام اصغر کے بڑے بھائی جام ظفر حسین لاڑ انتقال کر گئے


بہاول پور:22/نومبر اکاؤنٹس آفیسر (اشتہارات) تعلقات عامہ بہاول پور جام غلام اصغر، اکاؤنٹنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ جام عارف محمود اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان جام آصف محمود کے بڑے بھائی جام ظفر حسین لاڑ بقضائے الٰہی انتقال کر گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔مرحوم محکمہ خوراک میں ملازمت کے بعد ریٹائرمنٹ کی زندگی گزاررہے تھے۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ جام ظفر حسین لاڑ (مرحوم) کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ ختم نبوت چوک بہاول پورمیں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں پنجاب بھر سے محکمہ تعلقات عامہ کے افسران و سٹاف، مختلف محکموں کے افسران، وکلاء، اساتذہ، میڈیا کے نمائندگان، ڈاکٹرز، تاجران، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور عزیز و اقارب نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔مرحوم کا جسد خاکی ملوک شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کل بروز جمعرات ساڑھے تین بجے سہ پہر جامعہ نظامیہ حیدر کالونی میں ادا کی جائے گ

ادھر مدیر احسان احمد سحر نے جام ظفر حسین لاڑ کے انتقال پر ان کے چھوٹے بھائی جام غلام اصغر اکاؤنٹس آفیسر شعبہ اشتہارات اور سوگوار خاندان سے اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے -انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم جام ظفر حسین لاڑ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور تمام پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت ادا کرے

مزید پڑھیں