Advertisements

اکاؤنٹس آفیسر محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور جام غلام ا صغر کے والد حاجی بشیر حسین مرحوم قبرستان ملوک شاہ میں سپرد خاک

Accounts Officer DPR Bahawalpur Jam Ghulam asghar's father passed away
Advertisements

حا جی بشیر حسین مرحوم اپنی ہمشیرہ محترمہ سے ملاقات کے لیے احمد پور شرقیہ آئے ہوئے تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا

ڈائریکٹر  محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور طارق اسماعیل ،ڈپٹی ڈائریکٹرز محکمہ تعلقات عامہ ناصر حمید سید عبد حسن  رضوی ,نعمان مسعود خان اور ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ  کا اظہار رنج و غم

Advertisements


بہاولپور (سٹاف رپورٹر) اکاؤنٹس آفیسر محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور جام غلام اصغر کے والد محترم حاجی بشیر  حسین مرحوم کے جسد خاکی کو چوک فوارہ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد قبرستان ملوک شاہ میں  سپرد خاک کر دیا گیا- خیال رہے کہ حاجی بشیر حسین مرحوم اپنی ہمشیرہ محترمہ سے ملاقات کے لیے احمدپور شرقیہ آئے ہوئے تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیواثابت ہوا- ادھر ڈائریکٹر  محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور  طارق اسماعیل ڈپٹی ڈائریکٹرز محکمہ تعلقات عامہ  بہاولپور ناصر حمید، سید عابد حسن رضوی اور  ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ  لودھراں نعمان مسعود خان کے علاوہ محکمہ تعلقات  عامہ کے دیگر افسران اور اہلکاروں نے جام غلام اصغر کے والد حاجی بشیر حسین کے انتقال پر ان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے -دریں اثناء ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ نے بھی جام غلام اصغر کے والد کے رحلت کر جانے پر اپنے دلّی رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ حاجی بشیر حسین مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے نیز جام غلام اصغر اُنکے بھائیوں اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے آمین