Advertisements

اکاؤنٹس آفیسر محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور جام غلام اصغر کو بی وی ہسپتال کے شعبہ امراض قلب سے ڈسچارج کر دیا گیا

Jam Ghlam Asghar Accounts Officer Director Public Relations Bahawalpur
Advertisements

جام غلام اصغر کو ہارٹ اٹیک ہونے کے باعث چار روز قبل بی وی ہسپتال کے شعبہ امراض قلب میں علاج ومعالجہ کے لئے داخل کیا گیا تھا

ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن ناصر حمید اور ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ لودھراں نعمان مسعود خان نے جام غلام اصغر کی اُنکی اقامت گاہ پر عیادت کی ،ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کی جانب سے جام غلام اصغر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

Advertisements

 بہاول پور: محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن کے شعبہ اشتہارات کے اکاؤنٹس آفیسر جام غلام اصغر کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے شعبہ امراض قلب سے ڈسچارج کر دیا گیا جس کے بعد وہ بہاولپور  میں اپنی اقامت گاہ پر منتقل ہو گئے ہیں -خیال رہے کہ جام غلام اصغر کو چار روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے بعد بی وی  ہسپتال کے شعبہ امراض قلب میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد انہیں ان کی رہائش گاہ پر منتقل کر دیا گیا ہے ان کی ائندہ ایک دو روز میں  انجیوگرافی کی جائے گی ادھر ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن ناصر حمید اور ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ لودھراں  نعمان مسعود خان نے اکاؤنٹس آفیسر جام غلام اصغر  کی اقامت گاہ  پہنچ کر ان کے مزاج پرسی کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی -دریں اثنا ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ نے بھی اکاؤنٹس آفیسر جام غلام اصغر کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے