Advertisements

شدید دھند کے باعث احمدپورشرقیہ ٹال پلازہ کے قریب لوڈر ڈالے اور ٹریلر میں حادثہ تین نوجوان مو قع پر جاں بحق

Advertisements

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار)  شدید دھند کے باعث احمدپورشرقیہ ٹال پلازہ کے قریب لوڈر ڈالے اور ٹریلر میں حادثہ کے نتیجہ میں تین نوجوان  مو قع پر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق علی الصبح لوڈر ڈالے  میں سوار تین نوجوان سترہ سالہ مزمل، اٹھارہ سالہ عبدالاحداور بیس سالہ محمود سبزی لوڈ کر کے  چنی گوٹھ جارہے تھے ۔ کہ شدید دھند کے باعث ، احمدپورشرقیہ ٹال پلازہ کے قریب ٹریلر کے ساتھ ٹکر کے نتیجہ میں تینوں نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ اطلا ع ملتے ہی ریسکیو ٹیم مو قع پر پہنچ گئی اور ڈیڈ باڈیز کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچایا ۔ مقامی پولیس مو قع پر پہنچ گئی اور کاروائی شروع کردی ہے۔