اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر عثمان امین اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اوچ شریف قاضی محمد نعیم نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت پودے لگائے

AC Usman Amin & Chief Officer Qazi Muhammad Naeem

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق تاریخی شہر اوچ شریف کو سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا بنانے پر کام کیا جا رہا ہے اسسٹنٹ کمشنر احمد پورشرقیہ کا اظہار خیال

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر احمد پورشرقیہ عثمان امین اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اوچ شریف قاضی محمد نعیم نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت الشمس چوک کی گرین بیلٹ پر پودے لگائے، اس موقع پر سینئر سب انجینئر عمران حسین گشکوری اور متعلقہ اہلکار بھی موجود تھے، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ عثمان امین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق تاریخی شہر اوچ شریف کو سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا بنانے پر کام کیا جا رہا ہے، شجر کاری مہم اسی سلسلہ کی کڑی ہے، انہوں نے کہا کہ اس مہم میں میونسپل کمیٹی کے افسران و ملازمین فیلڈ میں متحرک رہیں،اسسٹنٹ کمشنر عثمان امین نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت اوچ شریف کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنانے کے لیے موثر انداز میں کام کیا جارہا ہے، انہوں نے میونسپل کمیٹی اوچ شریف کے ملازمین سے کہا کہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال اور آبیاری پر خصوصی توجہ دی جائے، دریں اثنا اوچ شریف دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر عثمان امین نے الشمس چوک پر ماڈل ریڑھی بازار کا بھی معائنہ کیا اور اشیائے خورونوش کے نرخوں کی جانچ پڑتال کی۔

مزید پڑھیں