Advertisements

اسسٹنٹ کمشنربہاول پورصدرقرۃ العین کی تحصیل بہاول پور صدر کے انجمن تاجران کے صدور سے تجاوزات اوردوکانات پرایک سائزاورایک ڈیزائن کےسائن بورڈ کے حوالے سے میٹنگ

Assistant Commissioner Bahawalpur Sadar Ms QuratulAin
Advertisements

 بورڈز کی لمبائی دکان کے سائز کے مطابق اورچوڑائی ایک جیسی ہونی چاہیے وائٹ بیک گراؤنڈ کےاوپر بلیک پرنٹنگ ہونی چاہیے تاجر نمائندوں نے عمل درامد کی یقین دہانی کرائی

سمہ سٹہ (عمار علوی سے)اسسٹنٹ کمشنربہاول پورصدرقرۃ العین کی تحصیل بہاول پور صدر کے انجمن تاجران کے صدور سے اپنے آفس میں تجاوزات اوردوکانات پرایک سائزاورایک ڈیزائن کےسائن بورڈ کے حوالے سے میٹنگ کی نمائندہ وفد میں صدرمرکزی انجمن تاجران خانقاہ شریف، ملک اعجاز ارائیں، صدرانجمن تاجران سمہ سٹہ سید وقار الحق شاہ،چیئرمین امن کمیٹی سمہ سٹہ حاجی افتخار احمد علوی،مرکزی انجمن تاجران ملک کاشف شاہ نواز،نائب صدر انجمن تاجران ڈیرہ بکھاہ  محمد نذر ڈیرہ بکھا، نائب صدر رانا انور، صدر پیسٹی سائیڈ ڈیلر ایسوسی ایشن،صدر کریانہ ایسوسی ایشن خانقاہ شریف عطاء الرحمن جالندھری ،محمد اصف خان چاچڑ ۔میاں اللہ نواز چشتی لال سوہارا سےشرکت کی

Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر نے تاجروں سے مسائل دریافت کیےاوران پہ فوری قابو پانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نے تاجروں سے کہا کہ دکانوں کے باہر ایک ہی ڈیزائن کے سائن بورڈز لگائے جائیں بورڈز کی لمبائی دکان کے سائز کے مطابق اورچوڑائی ایک جیسی ہونی چاہیے وائٹ بیک گراؤنڈ کےاوپر بلیک پرنٹنگ ہونی چاہیے تاجر نمائندوں نے عمل درامد کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے یونین کونسل نمبر 9 ٹبہ میانی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سمہ سٹہ رورل ہیلتھ سنٹر اور بھٹہ خشت کا بھی وزٹ کیا سکول و ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کو بہتر کرنے اور بھٹہ مالک کو ہدایت کی کہ بھوسہ یا کچرا نہ جلایا جائے