اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدرکی ریونیوعوامی خدمت کچہری سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری کیے
رجسٹری برانچ ڈومیسائل برانچ اور اراضی ریکارڈ سنٹرکے کاؤنٹر بھی اس موقع پر لگائے گئے عوامی خدمت کچہری میں تحصیل بھر سے سائلین نے شرکت کی
احمدپورشرقیہ: اسسٹنٹ کمشنر کااپنے دفتر کے باہر ریونیوعوامی خدمت کچہری کا انعقاد،موقع پر سائلین کے مسائل حل کیے،درخواستوں پر احکامات بھی جاری کیے۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر بھاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹرنوید حیدر نے تحصیلدار و سب رجسٹرار شاہد حسین سپرا،نائب تحصیلدارشہباز حسین، نائب تحصیلدارغلام سروربھٹہ،نائب تحصیلدارغلام قاسم محبوب،نائب تحصیلدارمنور محبوب بخاری،گرداوران سلیم اختر خان بلوچ،رشیداحمد،نور احمد،خلیل احمدخان،قربان حسین،شفیق الرحمن بھٹہ، فہیم اقبال بھٹی،،ریاض حسین بھٹہ عامر شہزاد،محمدسلیم،عقیل انصاریودیگر ریونیو عملہ کے ہمراہ اے آفس کے باہر محکمہ ریونیو کے مسائل کے حل کیلئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا۔ عوامی خدمت کچہری میں تحصیل بھر سے سائلین نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدرنے سائلین، شہریوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہرماہ کے پہلے دوورکنگ ڈیزکو ریونیوعوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ جس میں سائلین کے مسائل موقع پر حل کیے جا رہے ہیں اور اسی طرح خدمت ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں ایک چھت کے نیچے سائلین کے مسائل مختلف شعبوں کے متعلقہ حل کیے جارہے ہیں۔ اس موقع پر رجسٹری برانچ ڈومیسائل برانچ اور اراضی ریکارڈ سنٹرکے کاؤنٹر بھی لگائے گئے۔جس میں موقع پردرستگی ریکارڈ، فردکا اجراء، انتقالات کا اجراء، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیوسے متعلقہ دیگر معاملات ریونیوعوامی خدمت کچہری کا حصہ ہیں۔
انہوں نے انتظامیہ آفیسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ اوپن ڈورپالیسی کے تحت کام کریں، ڈیوٹی میں سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جو بھی ملازم اپنی ڈیوٹی سے غیرحاضر پایاگیا اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ اس موقع پررجسٹری برانچ کلرک خالد عاربی وقاص بھٹی،ریڈر تحصیلداررانا خالد محمود، کامران ترین، معین خان بلوچ،جہانزیب خان،شایان ہارون، شہریار خان انصاری، محمدنادر، وجاہت کلاچی اور پی اے ٹو اے سی محمدشہزاداعوان موجود تھے۔ تصویرہمراہ ہے۔