Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر کا انڈر ٹریننگ آفیسر رابعہ نور کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کا وزٹ

AC AhmedpurEast and AC Under training Ms Rabia Noor
Advertisements

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد عارف غوری نے اسسٹنٹ کمشنر کو تفصیلی بریفننگ دی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر نے مختلف وارڈز کا دورہ کرکے مریضوں کو دی گئی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں

 احمد پورشرقیہ : اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر نے انڈر ٹرینگ اسسٹنٹ کمشنر رابعہ نورکے ہمراہ  تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کا دورہ کیا جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد عارف غوری نے انہیں ویلکم کیا –  بعدازاں انہوں نے  مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی مزاج پرسی کی اور انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی  جانب سے دی گئی طبی سہولیات کا جائزہ لیا    اسسٹنٹ کمشنر  نوید حیدر کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد عارف غوری نے  تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کے بارے تفصیلاً بریفنگ دی -اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر  نےانہیں ہدایت کی کہ وہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق  ٹی ایچ کیو  ہسپتال میں تحصیل احمدپور شرقیہ کے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضروری  اقدامات بروئے کار لائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے

Advertisements