اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کادورہ اوچ شریف ، ستھرا پنجاب مہم اور انسداد تجاوزات مہم کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ

انہوں نے تجاوزات کے مرتکب متعدد دکان داروں کو جرمانے بھی عائد کیے میونسپل کمیٹی اوچ شریف کی انسداد تجاوزات ٹیم کے اہل کار بھی ان کے ہمراہ تھے
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر کا اوچ شریف کا دورہ، ستھرا پنجاب مہم اور انسداد تجاوزات مہم کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ، غیر قانونی پیٹرول پوائنٹ کے خلاف کارروائی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر نے آج اوچ شریف کا دورہ کر کے انسداد تجاوزات مہم اور ستھرا پنجاب مہم کے تحت کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے الشمس چوک پر صفائی ستھرائی کے عمل کا معائنہ کیا اور بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (BWMC) کے متعلقہ سپروائزر سے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نے اوچ شریف کی مین بازار میں انسداد تجاوزات مہم کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے تجاوزات کے مرتکب متعدد دکان داروں کو جرمانے بھی عائد کیے
تاجروں اور دکان داروں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نے کہا کہ تاجر اور دکان دار حضرات تجاوزات کے خلاف مہم میں رضاکارانہ طور پر انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ یہ اقدامات عوامی مفاد میں کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد شہر کی خوب صورتی بحال کرنا، ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہے۔ اوچ شریف آمد پر اسسٹںٹ کمشنر نے خیر پور ڈاہا روڈ پر غیر قانونی طور پر نصب ایک پیٹرول پمپ پوائنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے اکھاڑ کر سول ڈیفنس بہاول پور کے پاس بھیج دیا گیا۔ موقع پر میونسپل کمیٹی اوچ شریف کی انسداد تجاوزات اسٹیم کے اہل کار بھی ان کے ہمراہ تھے۔