Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر محمدنوید حیدر اور ڈی ایس پی محمود اکبرکااوچ شریف میں محرم روٹس کا معائنہ

AC Naveed Haider & DSP Mehmood Akbar inspect Muarram Routes in Uchsharif
Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی نےاس موقع پر لائسنس داران تعزیہ و مجالس سے بھی تبادلہ خیال کیا اور بریفنگ لی

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی میونسپل کمیٹی  کے حکام کو جلوسوں کے روٹس میں صفائی ستھرائی،لائٹنگ کی تنصیب  سمیت ضروری انتظامات مکمل کر نے کی ہدایت۔

Advertisements


اوچ شریف (کرائم رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمدنوید حیدر نے ڈی ایس پی سرکل احمد پور شرقیہ محموداکبر کے ہمراہ نے اوچ شریف میں محرم روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی نے محلہ خواجگان، محلہ بخاری، عیدگاہ روڈاور ہاتھی گیٹ بازارمیں محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس اور مختلف اما م بارگاہوں کا معائنہ کیااور سیکورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی نے لائسنس داران تعزیہ و مجالس سے بھی تبادلہ خیال کیا اور بریفنگ لی۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدرنے میونسپل کمیٹی اوربہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کو جلوسوں کے روٹس میں صفائی ستھرائی،لائٹنگ کی تنصیب اور تجاوزات ختم کرنے سمیت تما م ضروری انتظامات مکمل کر نے کی ہدایت کی۔سینئر سب انجینئر عمران حسین گشکوری، سینٹری سپروائزرمحمدعامر تبسم، تحصیل منیجر بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سہیل منظور، انچارج اینٹی انکروچمنٹ خواجہ قبول حسین اور نائب قاصدمحمد آفاق علی خان اور محمد نعیم خان سمیت پولیس اور میونسپلیٹی کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر اورڈی ایس پی محمود اکبر کے ہمراہ تھے۔