اسسٹنٹ کمشنر محمد احمد خان کاعلی الصبح سبزی و فروٹ منڈی حاصلپور کا دورہ

A C Hasilpur Muhammad Ahmed Khan

مسلسل مانیٹرنگ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے اسسٹنٹ کمشنرحاصل پور


حاصلپور:مسلسل مانیٹرنگ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے اسسٹنٹ کمشنرحاصلپور محمد احمد خان نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی حاصلپور کا دورہ کیا۔ انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر حاصلپور محمد احمد خان نے اس مو قع پر کہا کہ ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق کی ہدایت پر قیمتوں میں مصنوعی اضافے پر قابو پانے کیلئے باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جاری ہے تاکہ عوام پر مصنوعی مہنگائی کا بوجھ کم ہو سکے  حکو مت پنجاب کے اس اقدام سے مصنوعی مہنگائی کے اثرات میں کمی آرہی ہے ۔ انہوں نے مز ید کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی اثرو رسوخ قبول نہیں کی جائے گی ۔ عوام کو ریلیف فراہم کرناسب سے اہم ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیں۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر حاصلپور محمد احمد خان نے مزبحہ خانہ حاصلپور کا بھی دورہ کیا انہوں نے کہا کہ مزبحہ خانہ میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جاۓ