اسسٹنٹ کمشنر میاں عثمان امین کا اوچ شریف کا سرپرائز وزٹ، گراں فروشی کے مرتکب تاجروں کی دوکانات سیل

Assistant Commissioner AhmedpurEast Mian Usman Amin

ملاوٹ مافیا اور گراں فروشی کرنے والے بیشتر دوکاندار بھاگ گئے اور کئی ایک کو وارننگ بھی دی گئیں

کاروباری مراکز کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور عوام کو ریٹ لسٹ کے مطابق سامان فروخت کرنے کے سخت احکامات جاری، تجاوزات مافیا کو معافی نہیں ملے گی 


 اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر میاں عثمان امین  کا سرپرائز وزٹ، گراں فروشی کے مرتکب تاجروں کی دوکانات سیل، کاروباری مراکز کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور عوام کو ریٹ لسٹ کے مطابق سامان فروخت کرنے کے سخت احکامات جاری، تجاوزات مافیا کو معافی نہیں ملے گی،   تفصیلات کے مطابق اوچ شریف مارکیٹ میں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ  میاں عثمان امین  نے اچانک دورہ کیا اور شہریوں کی جانب سے آٹے کے تھیلہ کی زائد نرخ پر فروخت متعلق شکایت اور ریٹ لسٹ کی عدم موجودگی پر ایک ہول سیل کریانہ اسٹور کو سیل کردیا، جبکہ سویٹ شاپس کے کارخانہ اور دوکانوں کی چیکنگ کی اور المدینہ  سویٹ سمیت دو اور سویٹ شاپس کو سیل اور ایک دوکاندار کو اوپن پیٹرول کے مبینہ ناقص کوالٹی اور زائد قیمت وصولی بارے شکایت پر دوکان کو سیل کردیا، کچھ دوکانداروں کو جرمانہ عائد کیا گیا، ملاوٹ مافیا اور گراں فروشی کرنے والے بیشتر دوکاندار بھاگ گئے اور کئی ایک کو وارننگ بھی دی گئیں،دریں اثنا ریسٹ ہاؤس دیوار سے ملحقہ تجاوزات بارے چیکنگ کی اور ریڑھی بانوں کو صفائی ستھرائی کے لیے کوڑے دان لازمی رکھنے بارے احکامات دئیے، میونسپل کمیٹی انکروچمنٹ ملازمین کے کام کو سراہا اور موقع پر موجود آفاق علی و دیگر کو مزید جانفشانی سے کام کو فوکس رکھنے کی ہدایت کی

مزید پڑھیں