میڈیا کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصرکا ایکشن، نورپور جدید میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار
سرکاری 16 کنال 17 مرلہ اراضی واگزار کرا لی۔انتظامیہ کے مطابق مذکورہ اراضی پر خواجہ قیصر عرصہ دراز سے ناجائز قبضہ قائم تھا
کارروائی کے دوران قبضہ ختم کروا کر آم کے درختوں کی نیلامی کر دی گئی، جس سے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے آمدن حاصل ہوئی۔
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) میڈیا کی نشاندہی اور شہری شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقرا ناصر اعوان نے نورپور جدید میں مبینہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 16 کنال 17 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کرا لی۔انتظامیہ کے مطابق مذکورہ اراضی پر خواجہ قیصر عرصہ دراز سے ناجائز قبضہ قائم تھا جبکہ زمین پر آم کا باغ بھی لگایا گیا تھا۔ کارروائی کے دوران قبضہ ختم کروا کر آم کے درختوں کی نیلامی کر دی گئی، جس سے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے آمدن حاصل ہوئی۔
مقامی شہریوں نے میڈیا کے ذریعے معاملہ اجاگر کیا تھا جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ریونیو عملے اور دیگر متعلقہ اداروں کے ہمراہ آپریشن کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی کے تحفظ اور قبضہ مافیا کے خلاف یہ کارروائی خوش آئند ہے۔علاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اعوان کے اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سرکاری اور غریب افراد کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ قومی اثاثوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

