اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر کا رورل ہیلتھ سینٹر چنی گوٹھ کا تفصیلی دورہ
اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور عملے کے رویے سے متعلق دریافت کیا
چنی گوٹھ (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقراء ناصر نے رورل ہیلتھ سینٹر چنی گوٹھ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ہسپتال میں صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، طبی آلات کی فعالیت، ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری، ایمرجنسی اور او پی ڈی کی کارکردگی سمیت مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور عملے کے رویے سے متعلق دریافت کیا، جبکہ متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ علاج معالجے کے معیار، صفائی، ادویات کی دستیابی اور عوامی خدمت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کو بروقت، معیاری اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جس پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے

