مرکزی انجمن تاجران احمد پور شرقیہ کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اعوان سے ملاقات
محرم الحرام میں بہترین کارکردگی پر ان کی خدمات کو سراہا, گرین بیلٹ واٹر فلٹریشن پلانٹ اور ناجائز تجاوزات کے سلسلے میں بھی گفتگو ہوئی
ملاقات میں مرکزی انجمن تاجران احمد پور شرقیہ کے جنرل سیکرٹری آفتاب احمد خان ڈاہر، چیئرمین محمد ایوب راجپوت، صدر انجمن تاجران چوک منیر شہید علی رضا کاظمی اور دیگر ذیلی صدور موجود تھے۔
احمدپورشرقیہ: مرکزی انجمن تاجران احمد پور شرقیہ کے اعلی سطحی وفد کی اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اعوان سے ملاقات۔ محرم الحرام میں بہترین کارکردگی پر ان کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران احمد پور شرقیہ کے جنرل سیکرٹری آفتاب احمد خان ڈاہر، چیئرمین محمد ایوب راجپوت، صدر انجمن تاجران چوک منیر شہید علی رضا کاظمی اور دیگر ذیلی صدور موجود تھے۔ گرین بیلٹ واٹر فلٹریشن پلانٹ اور ناجائز تجاوزات کے سلسلے میں بھی گفتگو ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تجاویز نوٹ کی اور اس سلسلے میں جلد مسائل کے حل ہونے کی یقین دہائی کرائی

