اسسٹنٹ کمشنر حاصلپور رانا محمد احمد خان کا چیف آفیسر چوہدری محمد ندیم کے ہمراہ مختلف بازروں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

شہری علاقوں سے مستقل تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے، شاہراہوں اور چوکوں کی اصلی حثیت میں بحالی حکومت کے پلان میں شامل ہے عوام جلد ہی شہر کو صاف ستھرا محسوس کریں گے اسسٹنٹ کمشنر حاصلپور
حاصلپور: اسسٹنٹ کمشنر حاصلپور رانا محمد احمد خان کا چیف آفیسر مونسپل کمیٹی حاصلپور چوہدری محمد ندیم کے ہمراہ مختلف بازروں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن, تابڑ توڑ کاکاروائیوں کا سلسلہ جاری اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد احمد خان نے سرکاری مشنیری بلدیہ ملازمین کے ہمراہ ریلوے بازار مین بازار کھوکھا بازار اولڈ حاصلپور چوک فوارہ ودیگر بازروں سمیت تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سولنگ پختہ تھڑے وغیرہ اکھاڑ دیے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرحاصلپور رانا محمد احمد خان نےکہا کہ تجاوزات کے خلاف جاری گرینڈ اپریشن بلا تفریق جاری رکھا جائے گا، سرکار کی ملکیتی ایک انچ اراضی پر بھی کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا اس مقصد کے لئے تحصیل انتظامیہ آپریشن میں مزید شدت لانے اور تجاوزات کو جلد ہٹانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے
حکومت پنجاب کے احکامات تجاوزات کے خاتمہ کے لئے آپریشن جاری ہے اور انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تجاوزات اور سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لئے جاری اس آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا جبکہ کار سرکار میں مداخلت اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات اور جرمانے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں سے مستقل تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے، شاہراہوں اور چوکوں کی اصلی حثیت میں بحالی حکومت کے پلان میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر میں ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے اور سرکار کی ایک ایک انچ اراضی واگزار کراوائی جائے گی۔کلین اینڈ گرین مہم کو پورے عزم سے کامیاب بنائیں گے اور عوام جلد ہی شہر کو صاف ستھرا محسوس کریں گے