اسسٹنٹ کمشنر حاصلپور رانا محمد احمد خان کی زیر صدارت اراضی ریکارڈ سنٹر میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری
حاصلپور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حاصلپور رانا محمد احمد خان کی زیر صدارت اراضی ریکارڈ سنٹر حاصلپور میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے منعقدہ کھلی کچہری میں نائب تحصیلدار۔میاں محمد سلیم قائمکا۔نائب تحصیلدار۔سید فراز متین, گرداور,پٹواری ، عملہ اراضی ریکارڈ سینٹر سمیت سائلین کی بڑی تعداد بھی عوامی خدمت کچہری میں موجود تھی۔اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد احمد خان نے آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور انکے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔سائلین نے مسائل موقع پر حل ہونے پر حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حاصلپور رانا محمد احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔عوامی خدمت کچہریوں کے ذریعے شہریوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے متعدد سروسزکی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، ریونیو سے متعلقہ سائلین کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ نا قابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر کے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز اور دیہی مراکز مال میں عوام کو پٹوار کلچر سے نجات دلانے، درستگی ریکارڈ، فرد کے اجراء، انتقالات کے اندراج، رجسٹری، انکم سرٹیفیکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کے اجراءاور تصدیق انتقال کی کمپیوٹرائزڈ خدمات کی شفاف انداز میں شہریوں تک فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔