Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور محمد حماد حامد نے پر دو پٹرول پمپ سیل کردئیے ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ

Assistant Commissioner Hasilpur Muhammad Hammad Hamid
Advertisements

ڈپٹی کمشنر بھاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق کی ہدائیت پراے سی نے شہر میں عوامی شکایات پر مہنگے داموں چکن گوشت فروخت کرنے پر چکن فروشوں کو بھی موقع پر جرمانے کیے

حاصل پور (نمائندہ خصوصی)  ڈپٹی کمشنر بھاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق کی ہدائیت پر اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور محمد حماد حامد نے اشیائے خورد نوش و پٹرول کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے اور گراں فروشی کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا انھوں نے گزشتہ روز اچانک شہر کے دو پٹرول پمپوں پر چھاپہ مار کر پیمانوں میں کمی ہونے  اور حفاظتی انتظامات ناقص ہونے پر دونوں پٹرول پمپ سیل کردئیے بعد ازاں دونوں پٹرول پمپوں کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ اے سی نے شہر میں عوامی شکایات پر مہنگے داموں چکن گوشت فروخت کرنے پر چکن فروشوں کو بھی موقع پر جرمانے کیے

Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر محمد حماد حامد نے کہا ہے کہ تمام پٹرول پمپ مالکان اپنے پیمانے پورے رکھیں اور ہنگامی صورت حال میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں انھوں نے کہا کہ اشیائے خورد نوش و گوشت کی جو قیمتیں مقرر ہیں ان سے زائد قیمت وصول کرنے مہنگے داموں اشیائے خورد نوش فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ایسے دوکانداروں کو بھاری جرمانے اور پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج بھی کیا جائے گا کسی کے ساتھ کوئی رعائیت نہی برتی جائے گی دوکاندار اپنی دوکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں کریں